بی آر ٹی سروس پشاور میں رواں سال ہونے والی چوری کی وارداتوں کی رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور کے 9 تھانوں کی حدود میں بی آر ٹی میں چوری کے 27 واقعات ہوئے، تھانہ خان رازق میں 5، ٹاؤن اور غربی میں 4، 4 کیسز درج کیے گیے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ شہید گلفت میں 4 اور حیات آباد کی حدود میں چوری کے 3 واقعات پیش آئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں بی آرٹی کے مسافر 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد رقم، ڈھائی تولے سونا اور 18 موبائل فونز سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی سروس میں چوری کرنے والی 8 خواتین سمیت 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے 3 لاکھ سے زائد رقم اور 17 موبائل فون برآمد کیے گئے۔