کراچی کے ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور نئے سال کی تقریبات کے دوران قانون نافذ رکھنے کے لیے سیکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
سی ویو پر سیکیورٹی انتظامات
سی ویو پر ہجوم کو کنٹرول کرنے اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے 1431 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
گرجا گھروں کی حفاظت
جنوبی زون کے گرجا گھروں کی حفاظت کے لیے 884 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ عبادت گزاروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچا جا سکے۔
تفریحی مقامات پر سیکیورٹی
جنوبی زون کے مختلف تفریحی مقامات پر 1869 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ اس موقع پر خوشیاں منانے والے خاندانوں اور افراد کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق شہر میں نقص و امن اور شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بننے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ہراسمنٹ، ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ سالِ نو کے موقع پر ذمے داری کا مظاہرہ کریں اور کسی شخص کو بھی ہوائی فائرنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کو کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکیں۔
انہوں نے کہا ہے ک 31 دسمبر 2024ء اور یکم جنوری 2025ء کی درمیانی شب عوام نئے سال کی آمد پر مختلف تفریحی مقامات جیسے کلفٹن، باغ ابن قاسم، سی ویو کا رخ کریں گے، اس سلسلے میں عوام الناس خاص طور پر DHA کے رہائشی حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ درج ذیل روٹ و متبادل راستوں سے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے نیز جن علاقوں سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب سے موڑا گیا ہے ان علاقوں کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پاس اصل شناختی کارڈ لازمی رکھیں جسے دکھا کر انہیں آگے جانے کی اجازت ہوگی۔
متبادل راستے
1) ایکسپریس وے، کورنگی سے ہوتے ہوئے اختر کالونی کی جانب سے براستہ خیابان اتحاد (سی ویو) کی جانب جانے نہیں دیا جائے گا، شہری براستہ کورنگی روڈ، سن سیٹ بلیوارڈ روڈ، گزری برج، سعودیہ سگنل سے دائیں جانب خیابانِ شمشیر اور میکڈونلڈ سے سی ویو روڈ جائیں گے۔
اسی طرح دو دریا سے گالف کلب عائشہ مسجد سے سی ویو یا اطراف میں جانے والے حضرات 26 اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔
2) وہ حضرات جو نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، نیو کراچی سے DHA کی طرف آنا چاہتے ہیں وہ براستہ ایم ا ے جناح روڈ، گارڈن روڈ، زیب النساء اسٹریٹ، آواری لائٹ سگنل، سندھ کلب چوک، ہوشنگ چوک، تین تلوار، دو تلوار سے بائیں جانب زم زم بلیوارڈ روڈ، دائیں جانب خیابان شمشیر سے اور میکڈونلڈ سی ویو جا سکیں گے۔
3) وہ حضرات جو گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، جمشید روڈ اور صدر سے DHA کی طرف آنا چاہتے ہیں وہ براستہ شارع فیصل، سندھ کلب چوک، ہوشنگ چوک، 3 تلوار، بائیں طرف ریس کورس سگنل چوہدری خلیق الزمان روڈ اور گزری برج، سعودیہ سگنل سے دائیں جانب خیابانِ شمشیر سے میکڈونلڈ سی ویو نکلیں گے۔
4) جناح برج سے براستہ مائی کولاچی سے بوٹ بیسن، بلاول ہاؤس چورنگی، میرین پرمینڈنٹ روڈ (ہائپر اسٹار)، میکڈونلڈ سی ویو۔
نوٹ: کسی بھی قسم کی ٹریفک کو ذیل مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سی ویو سے واپس جانے والے حضرات کلاک ٹاور (Clock Tower) سے خیابان اتحاد روڈ، اختر کالونی سے واپس اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔
اس کے علاوہ عوام براستہ دو دریا سے گلف کلب کا راستہ اختیار کر کے واپس اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔
کسی بھی گاڑی کو دوبارہ میکڈونلڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ماری پور روڈ سے براستہ جناح برج، مائی کولاچی کی جانب کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی اور یہ ٹریفک براستہ جناح برج سے حب ریور روڈ یا شارع پاکستان سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکے گا۔
چھوٹا ٹریفک جناح برج سے براستہ مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ، PIDC چوک سے شاہین چوک سے شارع فیصل استعمال کر سکے گی۔
تما م ہیوی ٹریفک مثلاً واٹر ٹینکر، ڈمپر، ٹرالر، ٹرک وغیرہ کو شام 6 بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
وہ سڑکیں جہاں پارکنگ کی اجازت نہیں
مندرجہ ذیل سڑکوں پر کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔
مین شارع فیصل، عبداللّٰہ ہارون روڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، مائی کولاچی روڈ، کورنگی روڈ، ایم ٹی خان روڈ۔
اہم اطلاع
ٹوٹے ہوئے سائلنسر یا بغیر سائلنس والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں اور غفلت اور لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
فیز، 6، 5 اور 7 کے رہائشی فیز 8 اور قرب و جوار کی گلیوں میں جانے کے لیے ذیل کے انٹر سیکشنوں کا انتخاب کریں جو کہ کھلی رہیں گی۔
26 اسٹریٹ، اتحاد، صباء ایونیو، اتحاد شاہین لائٹ سگنل اتحاد، شجاعت لائٹ سگنل اتحاد، بحریہ انٹر سیکشن اتحاد۔