وزیرِ اعظم شہباز شریف آج 5 سالہ قومی اقتصادی پروگرام اُڑان پاکستان کا اجرا کریں گے۔
وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق قومی اقتصادی پلان 2024ء سے 2029ء تک محیط ہو گا۔
2029ء تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب تک بڑھایا جائے گا، سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں افراد کا اضافہ کیا جائے گا۔
پاکستان کو 2035ء تک 1000 ارب ڈالرز کی معیشت کی بنیاد فراہم کی جائے گی۔
اس پروگرام میں آئی ٹی کی برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات اور توانائی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔