ریسکیو 1122 کی جانب سے 2024ء کا آپریشن ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 نے 2024ء میں 15 ہزار 404 ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا۔
سال 2024ء میں 2 ہزار 146روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 487 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے 180 اور کرائم کے 184 واقعات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2023ء کی نسبت 2024ء میں ایمرجنسی کی شرح میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔