شہرِ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔
بلوچستان: پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد
بلوچستان کے شمالی اضلاع، وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح اور میں مطلع ابر آلود اور موسمِ سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
پشین، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔