کراچی میں نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کی بھاری نفری نمائش چورنگی پہنچی۔ اینٹی رائٹس فورس کے علاوہ واٹر کینن بھی نمائش چورنگی لایا گیا۔
پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
اس دوران پولیس اہلکاروں کی 6 موٹر سائیکلیں اور پولیس چوکی نذر آتش کردی گئی جبکہ پولیس موبائل کے شیشے توڑ دیے گئے۔
پولیس نے نمائش چورنگی سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔