پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس میں 2024 کے دوران 84 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 2024 میں 52 ہزار 675 پوائنٹس بڑھا۔ جو سال کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 126 ہے۔
سال 2024 میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 39 رہی تھی جبکہ کم ترین سطح 59 ہزار 191 رہی۔
حصص بازار میں 2024 میں 139 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ کاروبار کی مالیت 5 ہزار 464 ارب روپے رہی۔ اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ہزار 432 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 495 ارب روپے ہے۔