پاک بحریہ کے زیر اہتمام کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی اور ساحلی علاقوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو تیز کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر نیول چیف کو فروری 2025 میں ہونیوالی پاک بحریہ کی کثیرالجہتی مشق امن اور امن ڈائیلاگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں بحیرہ ہند میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ، قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کے تحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں میری ٹائم سیکورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔