بلغاریہ کے اسٹیشن پر ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔
دارالحکومت صوفیہ سے خبر ایجنسی کے مطابق ٹرین کی بوگی میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔
اس سلسلے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آگ کچھ دیر میں بجھا دی گئی، آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدو رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔