پاراچنار میں امن کی خاطر کراچی میں مختلف مقامات پر دیے گئے دھرنوں سے ٹریفک کا برا حال ہوگیا۔ جگہ جگہ بندش سے لوگوں کا سفر کرنا دو بھر ہوگیا۔ کئی سڑکوں پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ شہری بدترین ٹریفک جام میں رُل کر رہ گئے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عباس ٹاؤن کے قریب ابوالحسن اصفہانی روڈ کے دونوں ٹریفک بند ہیں۔
کامران چورنگی سے موسمیات جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، نمائش چورنگی ٹریفک کےلیے مکمل طور پر بند ہے، انچولی شاہراہ پاکستان کی طرف سے سہراب گوٹھ جانے والی سڑک بند ہے، ناگن چورنگی بس اسٹاپ سے سخی حسن اور سہراب گوٹھ کا روڈ بند ہے۔
نواب صدیق علی خان روڈ ناظم آباد نمبر ایک کے دونوں ٹریک بھی بند ہیں، لسبیلہ سے گرو مندر آنے اور جانے والے والا روڈ بھی بند ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گلبائی سے پراچہ چوک جانے والی سڑک، شاہراہ لیاقت روڈ فریسکو چوک ٹریفک کےلیے بند ہے، ٹاور پر بولٹن مارکیٹ سے آنے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے۔