وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے تحریک انصاف کو پیشکش کی ہے کہ 2 جنوری کو ہونے والے مذاکرات میں احتجاج کے طریقوں پر اتفاق کرلیں، حدود طے کر لیں کہ اس سے آگے لائن کراس نہیں ہوگی۔
سب تک نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ سیاسی استحکام مذاکرات کے ذریعے ہی آتا ہے، 2 جنوری کو سیاسی گفتگو کا آغاز ہو رہا ہے، پہلے پاکستان کا انصاف فراہم کریں پھر شخصی انصاف طلب کریں، پاکستان کی ترقی کیلئے متفق ہونا پڑے گا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن چارٹرڈ آف اکنامی پر متفق ہو جائے تو پاکستان کی اُڑان یقینی ہے۔
پروگرام میں موجود تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق میں احتجاج کا طریقہ کار ڈال دیں تو یہ بہت اچھی بات ہوگی۔
بیرسٹر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سال 2025 میں سیاسی استحکام کے لیے بانی تحریک انصاف اور تحریک انصاف کے سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔