ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے کے کیس میں گرفتار مزید چار ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کی ضماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے کے ملزمان کی ضمانت ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے افسران ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہے۔