کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نوجوان منور علی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کو گزشتہ سال اپریل میں قتل کیا گیا تھا، قتل کی واردات میں ملوث 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سلمیٰ، صائمہ، صفدر، صابر اور وسیم شامل ہیں، مقتول منور علی اور ملزم وسیم سلمیٰ کی بیٹی صائمہ سے شادی کرنا چاہتے تھے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سلمیٰ نے منور علی کو راستے سے ہٹانے کی شرط پر وسیم کو صائمہ سے شادی کی پیشکش کی تھی، وسیم نے منور علی کو قتل کرنے کے لیے صابر اور وسیم کو سپاری دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے منور علی کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش ریلوے پٹری پر پھینکی، سب سے پہلے مرکزی کردار سلمیٰ کو گرفتار کیا گیا جس نے انکشافات کیے۔
تفتیشی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔