پاکستان کے فاسٹ بولر عامر جمال کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر عامر جمال سے سینچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کروایا گیا تھا۔
عامر جمال نے سینچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کرایا تھا۔
عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے کھیلنے کا امکان بہت کم ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔