پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مکمل توقعات اب مذاکرات پر ہیں۔
شیر افضل مروت نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سزاؤں میں کمی ہوئی ہے، اسپیکر کے نوٹس میں لایا ہوں، سزائیں ختم اور معاف ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ حالات مثبت سمت جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی ختم ہو۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے کھانا ٹیسٹ کیا، اگر پسند نہ آتا تو اوو کا نعرہ لگاتا۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مثبت فیڈ بیک آ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے ہمراہ ’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ جتنے زیادہ لوگ کھانے پر بیٹھیں برکت پڑ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیفے کا ٹھیکہ دیا ہے، ٹیسٹ کے لیے آئے تھے، شیر افضل مروت بھی آ گئے۔