اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع یووگلینٹ نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا۔
یووگلینٹ نیتن یاہو سے غزہ جنگ پر اختلافات کے باعث پارلیمنٹ سے مستعفی ہوئے ہیں۔
سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے نیتن یاہو غزہ جنگ میں اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نےگزشتہ سال نومبر میں یووگیلنٹ کو وزیرِ دفاع کے عہدے سے بر طرف کر دیا تھا تاہم ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت برقرار رہی تھی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتماد کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے طویل عرصے کے سیاسی حریف اور لیخود پارٹی کے رکن وزیرِ دفاع یووگیلنٹ کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔