چین نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے پر 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔
بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تجارت نے ان امریکی کمپنیوں کو ’ناقابل اعتبار اداروں‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
چینی وزارت تجارت کا مزید کہنا تھا کہ پابندی کے تحت ان کمپنیوں کو چین میں درآمد و برآمد کیساتھ ساتھ نئی سرمایہ کاری سے بھی روکا جائے گا۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق ان کمپنیوں کے سینئر منیجرز کے چین میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔