حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ہونے والے اجلاس شروع ہوگیا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کر رہے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات میں عمر ایوب، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا اور سلمان اکرم راجہ بھی شریک ہیں۔
حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللّٰہ، طارق فضل چوہدری، نوید قمر، سینیٹر عرفان صدیقی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں پہنچ گئے۔
فاروق ستار، اعجاز الحق اور خالد مگسی بھی اجلاس میں شرکت کےلیے پہچ چکے ہیں۔
ان مذاکرات سے پہلے حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مشاورت کی، ملاقات میں عمر ایوب، اسد قیصر، شیر افضل مروت شامل تھے۔