امریکا میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
امریکا کے شہر نیو اورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 35 افراد زخمی ہیں۔
ہجوم پر گاڑی چڑھانے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا جس کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ملزم امریکا میں پیدا ہوا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا۔
ایف بی آئی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا اور شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔
سال نو کے آغاز پر ملزم نے گاڑی سے اتر کر پولیس پر بھی فائرنگ کی تھی، ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔