اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی آج خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی، وزیر اعلیٰ کے پی نے تجاویز دیں۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی کمیٹیاں مکمل ہیں، اپوزیشن کے دوستوں نے کچھ مطالبات کا ذکر کیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کے دوستوں کو مطالبات پر چیئرمین کے ساتھ مشاورت کی ضرورت ہے، اگلی میٹنگ میں اپوزیشن اپنے مطالبات پیش کرے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سب نے پاکستان کی بہتری کیلئے بیٹھ کر بات کرنے کا فیصلہ کیا۔