کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر پہلے شہری کا قتل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی 10نمبر روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر 20 سال کے نوجوان کا قتل ہوا۔
پولیس کے مطابق زخمی نوجوان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، اس کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی ہے۔