بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سیاسی فیصلوں میں مداخلت سے پارٹی کی سینئر قیادت پریشان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا میں مختلف ملاقاتوں اور سیاسی فیصلوں میں شریک ہیں، بشریٰ بی بی نے مذاکراتی عمل سے متعلق بھی رہنماؤں سے مشاورت کی۔
بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ ہفتے رہنماؤں نے بشریٰ بی بی کی مداخلت سے آگاہ کیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے بھی بشریٰ بی بی کو سیاسی فیصلوں سے دور رہنے کا کہا تھا۔
بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے باوجود سیاسی مصروفیات پر پارٹی رہنماؤں کو تشویش ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات میں بھی بشریٰ بی بی کی مداخلت پر بات کریں گے۔