پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذکرات کی مکمل کامیابی اس وقت ہوگی جب سب کے ساتھ انصاف ہو، اس انصاف میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بھی شامل کرنا ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہونی چاہیے اور جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ جب ہی ہم سمجھیں گے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 31 جنوری ہماری ڈیڈ لائن ہے اس کے بعد ہم اپنے لائحہ عمل کا سوچیں گے کہ کیا کرنا ہے۔