تہران (اے ایف پی)ایران کی سپریم کونسل آف سائبر اسپیس کے ایک فیصلے میں واٹس ایپ اور گوگل پلے سروسز کو بحال کر دیا گیا ہے،جبکہ متعدد دیگر پلیٹ فارمز پر پابندی برقرار ہے۔وزیر مواصلات ستار ہاشمی نے واٹس ایپ پر سے پابندیاٹھانے کے فیصلے کو وسیع تر انٹرنیٹ کی آزادی کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔سائبر کونسل کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب ایرانی مہنگائی، کرنسی کی گرتی ہوئی قدر، برسوں سے بین الاقوامی پابندیوں اور حال ہی میں علاقائی حریف اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ سے دوچار ہیں۔