کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ جنگ کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں کی خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے ، اسرائیلی فوج کے مطابق اکتوبر 2023کے بعد سے 28صیہونی فوجیوں نے خودکشی کی، 891ہلاک ہوچکے۔ ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2023میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے 28 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔ یہ تعداد 2023 سے زیادہ ہے جب 17فوجی مشتبہ خودکشیوں میں ہلاک ہوئے تھے جن میں جنگ شروع ہونے کے بعد سات فوجی بھی شامل تھے۔ فوج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 891اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5569زخمی ہو چکے ہیں۔ فوج نے کہا کہ 2024 میں 363فوجی مارے گئے جبکہ 2023میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 558ہوگئی ہے۔ 2022یں 44اسرائیلی فوجی مارے گئے۔