کراچی (نیوز ڈیسک) امن معاہدے کے باوجود ضلع کرم میں معمولات زندگی بحال نہ ہو سکے۔ پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر راستے بند ہیں جبکہ تعلیمی ادارےاور کاروباری مراکز بھی نہ کھل سکے۔ ضلع کرم کے 4مقامات پر اب تک دھرنے جاری ہیں۔ دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد دھرنوں کا اب کوئی جواز نہیں رہا۔