کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) اگلے قومی گیمز کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کردی ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے سندھ کو اس سال مئی میں قومی گیمز کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ گیمز پچھلے سال اکتوبر میں ہونے تھے جنہیں بعد میں اسے رواں سال نومبر تک ملتوی کردیا گیا تھا، تاہم اب مقابلوں کو مالی سال کے اختتام سے قبل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ اولمپکس کے حکام چند روز میں تاریخ کو حتمی شکل دے کر پی او اے کو آگاہ کریں گے۔