ملک کے مخلتف شہروں میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق موسمی خرابی سے 3 پروازیں منسوخ جبکہ41 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی پرواز پی اے 401 اور اسلام آباد سے گلگت کی پروازیں پی کے 601، 602 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کویت سٹی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 اور جدہ فیصل آباد کی پرواز پی کے 764 لاہور اتار لی گئیں۔
جدہ سے لاہور کی 2 پروازیں ایس وی 738 اور ایف ایل 587 کی اسلام آباد میں لینڈنگ کرائی گئی ہے۔
دبئی سے لاہور کی پرواز ای آر 724 کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا ہے۔
لاہور ایئر پورٹ کی آمد اور روانگی کی 18 پروازوں میں تاخیر کی گئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی کی آمد و روانگی کی 10 پروازیں جبکہ آسلام آباد اپ اینڈ ڈاؤن کی 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی سے اسلام آباد کی 3، لاہور کراچی کی 4 جبکہ کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور پشاور کے لیے پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے متعدد شہر سخت سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں۔