افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی کی دعوت میں پاکستان کے شاہد آفریدی بھی شریک ہوئے۔
دونوں کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ کی وجہ سے دارالحکومت ڈھاکا میں ہیں۔
دعوت کے بعد محمد نبی نے شاہد آفریدی کے لیے زعفرانی قہوہ بھی بنایا جس پر شاہد آفریدی نے سوال پوچھا کہ زعفران ایران کا ہے یا افغانستان کا؟
شاہد آفریدی کے سوال پر محمد نبی نے جواب دیا کہ زعفران افغانستان ہی کا ہے۔
بعدازاں شاہد آفریدی نے کہا کہ دعوت بہت اچھی رہی شکریہ، ایک دو روز میں میری طرف سے ڈنر ہوگا۔