کراچی کے مضافاتی علاقے حب چوکی پر ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، وادی کوئٹہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔
بارش اور برف باری کا سلسلہ 5 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔