کراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔
کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا، مقتول ساحل سے موبائل فون چھینا گیا اور اسے دورانِ مزاحمت گولی ماری گئی تھی۔
پولیس کے مطابق رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
مقتول ساحل مسیح کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اس حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے کر ایس ایس پی ضلع کورنگی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ نوجوان ساحل کے قاتل قانون کے کٹہرے میں چاہئیں، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، انہیں قرار واقعی سزا دیں گے۔