سابق چیئرمین سینیٹ و رکنِ بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی امریکا میں زیرِ علاج ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کو ٹانگ میں تکلیف تھی جس پر امریکی شہر بوسٹن میں ان کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں صادق سنجرانی نے امریکا میں ہارورڈ ٹیچنگ اسپتال میں پاؤں کی سرجری کرائی تھی۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے سرجری کی تھی۔