کراچی ایئرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا میں آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ہے، آوارہ کتے جنرل ایوی ایشن کے ٹیکسی وے پر آزادانہ گھوم رہے ہیں، کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ ہے۔
ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ یہ کتے ٹیکسی وے سے گزرنے والے طیاروں سے ٹکرا سکتے ہیں اور پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کےلیے خطرہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کی ایئرپورٹ ایریا میں آمد روکنے میں ناکام ہے، جبکہ ماضی میں آوارہ کتے مرکزی رن وے پر بھی گھومتے پائے گئے ہیں۔