ریاض(شاہدنعیم) پینٹاگون کے مطابق محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 78.5ملین ڈالر مالیت کے ہلکے وزن کے 20تارپیڈو کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ پینٹاگون نے کہا، "مجوزہ فروخت سعودی عرب کی آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہوئے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔” عرب میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے واشنگٹن کی جانب سے مملکت کے دفاع کے عزم کی بارہا تصدیق کی ہے اور شرقِ اوسط میں امن کو فروغ دینے کے لیے ریاض کے کام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔