حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ٹنڈو یوسف تھانے کی حدود میں کچراگھر سے باہر پھینکنے کے تنازعہ پر سفاک بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر مبینہ طورپر والدہ کو سخت سردی میں گھر سے نکال دیا‘ 60سالہ خاتون شدید سردی کے باعث ٹھٹھرکر گھرکے باہر ہی جاں بحق ہوگئی‘متوفی خاتون کے بیٹے سجاد نے الزام عائد کیاہے کہ بڑے بھائی نے پہلے والدہ اور مجھ پر چھریوں کے وار کئے اورتشدد کے بعد گھر سے نکالا تھا جبکہ حیدرآباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دو بھائیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرتے ہوئے خاتون جاںبحق ہوئی ہے‘لاش پوسٹمارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈویوسف تھانے کی حدود گجراتی پاڑہ میں گذشتہ شب گھریلو تنازعہ پر 65سالہ مسما کلثوم قاضی کو اس کے بڑے بیٹے محمدعلی قاضی نے بیوی کے ہمراہ مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بناکر سخت سردی میں گھر سے نکالا دیاتھا جس کے باعث 65سالہ مسما کلثوم زوجہ جعفر قاضی گھرکے دروازے کے باہر بیٹھی رہی اورسردی سے ٹھٹھر کر انتقال کرگئی جبکہ متوفی خاتون کے جھوٹے بیٹے سجاد قاضی نے کہاہے کہ کچرا گھر سے باہر پھنکنے کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے مجھے اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریوں سے حملہ کیا اورگھرسے باہر نکال دیاتھا جس کے باعث سخت سردی کے باعث والدہ فوت ہوگئی تھیںجسے سول اسپتال منتقل کیاہے۔
کچرا گھر سے باہر پھینکنے کا تنازع، سفاک بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر والدہ کو گھر سے نکال دیا‘ 60 سالہ خاتون جاں بحق
Previous Articleگجرات میں گھر سے 4 بہن بھائیوں سمیت 5 بچوں کی لاشیں برآمد
Next Article سکھر، پولیس موبائل حادثے کا شکار، 2 اہلکار جاں بحق