کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا کے بیٹسمینوں نے پاکستانی بولروں کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور پھر پاکستان کے ابتدائی تین بیٹر جلد آوٹ ہوگئے، پاکستانی ٹیم ان فٹ اور میچ سے باہر ہونے والےصائم ایوب کی غیر موجودگی میں شدید مشکلات سے دوچار ہے،کیپ ٹاون میں ہفتے کو دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز میں تین وکٹ پر64رنز بنائے ۔پاکستان کو اب بھی 551رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔جبکہ فالو آن سے بچنے 352رنز کی ضرورت ہے۔ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں615رنز بنائے، پاکستان کےبابر اعظم77گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے31اور محمد رضوان9رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔دونوں کی شراکت میں44رنز بن چکے ہیں۔ربادا نے9رنز کے عوض دو اورجینسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی اننگز تباہ کن انداز میں شروع ہوئی۔کپتان شان مسعود پہلے اوور میں دو رنز بناکر ربادا کی گیند پر سلپ میں کیچ ہوگئے۔کامران غلام 12رنز بناکر مارکو جینسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سنچورین ٹیسٹ میں84رنز کی اننگز کھیلنے والےسعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے سلپ میں ربادا کا شکار بنے۔ریان رکیلٹن جنوبی افریقا کے پہلے اوپنر بن گئے جنہوں نے ہفتےکو کیپ ٹاؤن کےنیو لینڈز میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر250سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بنایا۔وہ259رنز بناکر آوٹ ہوئے یہ پاکستان کے خلاف دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے2010میں اے بی ڈی ویلیئرز نےابوظبی میں278ناٹ آوٹ رنز بنائے تھے وکٹ کیپر محمد رضوان نے چھ کچ لئے اور سرفراز احمد کے اننگز میں پانچ کیچ کا ریکارڈ توڑ دیا۔جنوبی افریقا کی ٹیم دوسرے دن چائے کے وقفے کے بعد141.3اوورز میں615رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔یہ دوسرا بڑا اسکور ہے۔2003میں اسی گراونڈ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نےسات وکٹ پر620رنز بنائے تھے۔ریکیلٹن نے 266 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی اور 336 گیندوں پر 250 تک پہنچ گئے۔ ہاشم آملہ انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 311 رنز بنائی تھی۔ ٹیمبا باووما 106،کائل ورینی نے100 رنز بنائے۔مارکو یاجینسن نے 62 رنزبنائے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم رنز کے پہاڑ تلے دب گئی، فالو آن اور شکست کے خطرات منڈلانے لگے، پہلی اننگز میں تین وکٹ پر 64 رنز
Previous Articleگجرات میں گھر سے 4 بہن بھائیوں سمیت 5 بچوں کی لاشیں برآمد
Next Article سکھر، پولیس موبائل حادثے کا شکار، 2 اہلکار جاں بحق