کوئٹہ کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 15 میں سے 10 پولنگ اسٹیشن مردوں اور 5 خواتین کے ہیں، 51 پولنگ بوتھ بنائے گئے، ان 15 پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی مجموعی تعداد 16855ہے جن میں 11906مرد اور 4949 خواتین ووٹرز ہیں۔
پولنگ اسٹیشنوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے 1500 سے زائد اہلکار علاوہ ایف سی کے جوان بھی تعینات ہیں۔
پی بی 45 کے تمام 15پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر 50 اہلکاروں کی نفری تعینات ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 45 کوئٹہ پر 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم ان کی کامیابی کو جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل نے اس حلقے کے 15 پولنگ اسٹیشنوں میں دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔
اس حکم کو بلوچستان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے۔