قطر میں مذاکرات کے شروع ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تیزی آگئی ہے۔
مصر اور قطر کی کوششوں سے قطر مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔
حماس کے رہنما باسم نعیم نے معاہدے کے لیے اسرائیلی فوج کا انخلاء اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی ضروری قرار دے دیا ہے۔
دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے اسرائیل کا کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کو حراست میں رکھنا غزہ میں صحت کے شعبے کو تباہ کرنے اور نسل کشی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔
خان یونس میں گاڑی پر ڈرون حملے اور رہائشی علاقوں پر بمباری سے 65 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے جس میں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 11 افراد بھی شامل ہیں۔