سکھر میں مشکوک گاڑی کے تعاقب کے دوران پولیس موبائل درخت سے ٹکرا گئی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ مشکوک کار میں سوار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔