کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کے بابر اعظم نے 31 اور محمد رضوان نے 9 رنز کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
پہلے سیشن کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 118رنز پر گر گئی جب بابر اعظم 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گزشتہ روز جنوبی افریقا کے 615 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا تھا، کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ 12 رنز بنا کر کامران غلام مارکو یانسین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سعود شکیل تھے جو بغیر کوئی رن بنائے 20 کے مجموعے پر کگیسو ربادا کا شکار بنے تھے۔
جنوبی افریقا کی پہلی اننگز
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی تھی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائی تھیں۔
پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان ٹیم
شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی۔
ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کی تھی۔