کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں 4 سالہ بچہ کھُلے گٹر میں گر گیا، ایک گھنٹے سے بچے کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے کھُلے گٹر میں گرنے کا واقعہ شاہ فیصل کالونی 2 نمبر میں پیش آیا۔
پولیس، ریسکیو ٹیمیں گٹر میں گرے بچے کو تلاش کر رہی ہیں۔