شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے ایک بار میں فائرنگ کر کے7 افراد کو ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے شہر ولاہرموسا کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آ کر 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
واقعے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے میکسیکو میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔