مقتولہ سارہ کے والد عرفان شریف پر برطانوی جیل میں حملہ کرنے والا قیدی دو قتل کر چکا ہے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کے جرم میں قید اسٹیون نے یکم جنوری کو عرفان پر ٹن کے ڈھکن کو ہتھیار بنا کر حملہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 46 سالہ اسٹیون سینسم نے 38 سالہ سارہ میو کو قتل کرکے جسم کے ٹکڑے کر ڈالے تھے۔ خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں اسے عمر قید کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیون سینسم نے 19 برس کی عمر میں ٹیکسی ڈرائیور کا بھی قتل کیا تھا۔
قیدی اسٹیون سینسم کو عرفان شریف کی اپنی سیل میں موجودگی پر تشویش تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیون سینسم کی مدد کرنے والا قیدی بھی قتل کی سزا بھگت رہا ہے، اے کیٹیگری کی بیلمارش جیل میں خطرناک ترین قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔