ایران میں گذشتہ برس 31 خواتین کو سزائے موت دی گئی، جو 16 برسوں میں خواتین کی سزائے موت کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ایران میں ناروے سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم آئی ایچ آر کی رپورٹ کے مطابق سال 2010 سے 2024 تک ایران میں 241 خواتین کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔
سزائے موت زیادہ تر قتل اور منشیات کے جرائم میں دی گئیں، قتل کی مجرم 70 فیصد خواتین گھریلو تشدد پر شوہر یا ساتھی کے قتل میں ملوث تھیں۔
ایران میں گذشتہ برس اکتوبر میں ایک ماہ کی ریکارڈ 166 سزائے موت رپورٹ ہوئی تھیں۔