بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے بڑے پیمانے پر نایاب درختوں اور خشک گھاس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل جمعداد مندوخیل کے حکم پر لیویز ٹیم کو جنگلات کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
لیویز اہلکار اور مقامی لوگ جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔