فیصل آباد الائیڈ اسپتال کے بچہ وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وارڈ میں موجود عملے نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔
اسپتال زرائع کے مطابق گزشتہ رات بچہ وارڈ کی سیلنگ میں اچانک آگ لگ گئی جس سے شعلے نکلنے لگے تاہم وہاں موجود عملے نے اوسان بحال رکھے اور آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
اس دوران تین بچے بھی وارڈ میں داخل تھے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیکل سپریٹینڈنٹ کی جانب سے آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے پانچ ڈاکڑز پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔