ہمارے خیال میں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں بھی اتار چڑھاؤ رہے گا: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ میڈیم ٹرم مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک رہنے کا ہدف ہے، ہمارے خیال میں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں اتار چڑھاو رہے گا، آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی رسک برقرار رہیں گے۔