وفاقی حکومت نے بجلی نرخوں میں کمی کےلیے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ٹیرف میں تبدیلی اور ٹیکسوں میں کمی سمیت مختلف آپشنز پر غور تیز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنے کی کوشش کررہی ہے، بگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونے سے حکومت کو 238 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، یہ بچت سالانہ 8 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں 481 ارب روپے فائدہ ہوگا، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سستی بجلی کےلیے ونٹر پیکیج میں توسیع کا جائزہ بھی لے رہی ہے جبکہ بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سالانہ800 ارب روپے سے زائد بجلی بلوں پر ٹیکسوں سے حاصل کرتی ہے۔