پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے۔
پشاور سے اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک کو معاشی دلدل اور سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے پارٹی مذاکرات چاہتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے سنجیدگی نہیں دکھائی تو مذاکرات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزراء کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا حکومت کی بدنیتی ظاہر کر رہی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا حکومتی مذاکراتی ٹیم جب چاہتی ہے اپنے لیڈر سے مشاورت کرسکتی ہے، یہ حق پی ٹی آئی کو نہیں دیا جا رہا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا لگتا ہے حکومت خوف میں مذاکرات کر رہی ہے، 190 ملین پاؤنڈز کا فیصلہ بار بار مؤخر کرنا نظام انصاف کیلئے دھچکا ہے۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی ملک سے باہر نہیں جائیں گے، وہ عدالتی نظام کے ذریعے ہی اپنےآپ کو بےگناہ ثابت کرکے باہرآئیں گے۔ بانی کوئی این آر او قبول نہیں کریں گے۔