سعودی عرب میں پیسے ادا نہ کرنے پر پرائیویٹ حج آپریٹرز کے کوٹے سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
عمران علی شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شریک حکام مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ 14 فروری تک سعودی عرب میں پیسے ادا نہ کیے تو پرائیویٹ آپریٹرز کوٹا سے محروم ہوجائیں گے۔
حکام نے بتایا کہ پرائیوٹ حج آپریٹرز پیکج کے مطابق حج نہیں کرواتا تو کارروائی ہوگی۔ حکم امتناع کی وجہ سے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے اکاؤنٹ سمیت تمام پراسیس کو روکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو بکنگ کیلئے 500 ملین ریال سے زیادہ پیسوں کی ضرورت ہے۔ مکہ اور مدینہ کی بلڈنگ میں دو ہزار لوگوں کی بکنگ ایک بندے کے نام پر ہوگی۔
اجلاس کے دوران سیکریٹری مذہبی امور کی کمیٹی میں عدم شرکت پر ممبران نے برہمی کا بھی اظہار کیا۔